بھارت نے نواز شریف کو بہترین آپشن اور عمران خان کو کڑوی گولی قرار دے دیا، ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد کیا کرنے والے تھے لیکن نہیں کیا؟ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بڑا اعتراف کر لیا، حیرت انگیز انکشافات

19  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف ہمارے لیے بہترین آپشن ہیں، ان خیالات کا اظہار بھارت کے سیکرٹری خارجہ وجے کیشو گھوکلے نے کیا۔ انہوں نے نواز شریف کو بہترین آپشن اور عمران خان کو کڑوی گولی قرار دیا۔ واضح رہے کہ ممبئی حملے کے بارے میں بیان کی وجہ سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دونوں ممالک میں اس وقت زیر بحث ہیں، بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ

نواز شریف ہمارے لیے اچھا انتخاب ہیں معلوم نہیں ہم عمران خان کے ساتھ کیسے چل سکیں گے، سیکرٹری خارجہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے لیے خیر مقدمی اقدامات اٹھانا چاہتے تھے مگر ہم رک گئے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کے مخالفین کو فائدہ ہوتا۔ نواز شریف کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاستدان اسے بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں اور وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیان کو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ وجے کیشو گھوکلے نے وزیراعظم نریندر مودی کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بارے میں بھارتی اخبارات کے ایڈیٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر نواز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر پھر ہمیں لگا کہ نواز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرنا انہیں مشکلات سے دوچار کر دے گا اور نواز شریف کے سیاسی مخالفین ہمارے اس اقدام کو ان کے خلاف استعمال کریں گے۔ انہوں نے بریفنگ میں مزید کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی اقتدار سے باہر ہوتی ہے اس وقت تک وہ خود کو جمہوریت اور بھارت کی دوست ظاہر کرتی ہے مگر وہ جیسے ہی اقتدار میں آتی ہے تو فوج کے ساتھ ہو جاتی ہے۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ نواز شریف ہمارے لیے اچھا انتخاب ہیں معلوم نہیں ہم عمران خان کے ساتھ کیسے چل سکیں گے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…