غزہ(آئی این پی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ کر لیا ،امریکی و اسرائیلی سخت اعتراضات کے باوجود 2 مخالف 14 غیر جانبدار اور 29 حق میں ووٹوں کے ساتھ منظوری دیدی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اقوام متحدہ کیانسانی حقوق کمیشن نے اسرائیل کی فلسطینی عوا م کے خلاف “اندھا دھند” اور’ غیر متوازن’ طاقت کے
استعمال کی مذمت اور غزہ کی سرحدوں پر واقعات کی تحقیقات کے لیے کونسل کی جانب سے ایک غیر جانبدار کمیشن کی تشکیل کے لیے مجوزہ بل کی منظوری کو ‘ایک اہم قدم’ کے طور پر پیش کیا ۔حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں عالمی برادری اور عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیل کے خلاف سرزد کردہ جرائم اورخلاف ورزیوں کے حوالے سے کاروائیاں کرنے اور مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔