جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جعلی تصویر گہری سازش، مارا جاؤں مجھے پرواہ نہیں ،پاکستان کے بوٹوں کی خاک کو اپنی آنکھوں کا سرما سمجھتا ہوں،خفیہ شادی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،جاوید ہاشمی کی دھواں دھار پریس کانفرنس ،ساری حقیقت سامنے لے آئے

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (اے این این ) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے سوشل میڈیا پر ان کی جعلی تصویر جاری کرنے کو گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مار دے یا حادثے میں مارا جاؤں مجھے اس کی پرواہ نہیں ،سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی،پی ٹی آئی نے اس پر جشن منایا، میں ڈر کر گھر بیٹھنے والا نہیں ہوں ،ایسے ہتھکنڈے پری پول دھاندلی ہے ،میں عاشق رسول اور اسلام کا سپاہی ہوں ،

اسلام پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے ،مجھے صرف نیب نے نہیں عمران خان نے بھی ’’ مسٹر کلین ‘‘ کا سرٹیفکیٹ دے رکھا ہے ،اب کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں،عمران خان یو ٹرن لے رہا ہے ،میری جنگ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرنے کی ہے ،آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہتاہوں اس کا ذکر اپنی کتاب میں بھی کیا ہے ،آئی ایس آئی ، ایم آئی اور جمہوریت کی جنگ میں نے لڑی ہے،پاک فوج کا سب سے بڑا حامی ہوں ،خفیہ شادی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ مجھے مارا پیٹا گیا اور اس حوالے سے ایک جعلی تصویر بھی لگائی گئی ہے ۔اس پر تحریک انصاف نے جشن منایا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جو ایسا کرے گا اس کے ساتھ ایسا ہونا چاہیے۔یہ ایک گہری سازش ہے لیکن میں واضح کر دوں کہ میں ڈرنے یا گھبرانے والا نہیں ہوں ۔اس طرح کی باتوں سے گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھوں گا۔اس پروپیگنڈے کا مقصد مجھے ڈرانا اور گھر پر محدود کرنے کی کوشش تھی لیکن میں مجھے کوئی مار دے یا حادثے میں مارا جاؤں مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے ۔میں خاموشی سے بیٹھنے والا نہیں ہوں ۔یہ سوچی سمجھی ایک خانہ جنگی پھیلانے کی سازش ہے اس سے مجھے ’بو‘

آئی ہے کیونکہ میں اپنے ساتھ محافظ نہیں رکھتا۔انھوں نے کہا کہ ووٹ کو ڈر ا دو خوف زدہ کر دو یہ نہیں ہونا چاہیے، یہ پری پولنگ دھاندلی ہے یہ نہیں ہونی چاہیے، اگر یہ واقع حقیقت بھی ہوتھا مجھے مارا بھی جاتا تو کیا میں چپ ہو جاتا؟۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ تو مسلم لیگ کی تحریک ہے کوئی اور اس کا وارث کیسے ہوسکتا ہے۔میں اسلام کا سپاہی ہوں اور لبیک یا رسول اللہ کہتا ہوں ۔جب بھی حجاز مقدس جاؤں سب

سے پہلے روضہ رسولؐ پر حاضری دیتا ہوں ۔اسلام پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے کبھی غدار کبھی ملک دشمن کہا جا رہا ہے لیکن میں نے 71 کی جنگ میں گلی گلی جاکر فوج کیلئے چندہ مانگا ،65کی جنگ میں 45بوتلیں خون دیا،میرا دل بھی نہ دکھاؤ،میں اپنے ایک سپاہی سے لے کر کمانڈر انچیف تک کو سیلیوٹ کرتا ہوں، جانتا ہوں آئی ایس آئی پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، میں بھی پاکستان کی سر بلندی چاہتا ہوں۔

میں آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہتا ہوں اس کا ذکر اپنی کتاب میں بھی کیا ہے ۔میری جنگ پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرنے کی جنگ ہے، آئی ائس آئی پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے اس کا مقابلہ امریکی سی آئی اے بھی نہیں کر سکتا، مجھے چاروں فوجوں کے سربراہوں نے مجھے سیلیوٹ کیا ، میں نے آئی ایس آئی ، ایم آئی اور جمہوریت کی جنگ لڑی ہے، میں اداروں اور خاص کر افواج پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہوں ،

افواج پاکستان کے بوٹوں کی خاک میں اپنے انکھوں کا سرما سمجھتا ہوں ، داروں کا احترام کرتا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں ان کا آلہ کار بن جاوں۔انھوں نے کہا کہ جو پانچ جنگیں ہم نے ہاریں ہیں وہ میں نے نہیں کی یہ ائیر مارشل اصغر خان نے کی، میں اپنے ایک سپاہی کو بھی سیلیوٹ کرتا ہوں،ثاقب نثار صاحب نے ائیر پورٹ پر میرا ہاتھ پکڑا چوما انکھوں کو لگایا ، بے نظیر بھٹو نے اپنے ساتھیوں کو کہا کہ جاوید ہاشمی کو سیلیوٹ کریں ،

نواز شریف بھی سیلیوٹ کرتے ہیں جلسے میں سب اپنی کرسی چھوڑ کر کھڑے ہو گئے کہ اپ یہاں بیٹھیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں مجھ پر لگائے گئے الزامات کی کوئی اہمیت نہیں ۔مجھے صرف نیب نے نہیں عمران نے بھی ’’ مسٹر کلین ‘‘ کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔اب اگر عمران خان کوئی الزامات لگاتے ہیں تو یہ ان کا یو ٹرن ہے ۔عمران خان میرے پر الزام لگاتا ہے کہ اصغر خان کیس میں پیسے لیے میں نے،

عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں تو اس پر قائم تو رہے صاحب کردار تو رہیں ،میرے پاس عمران خان اور نیب کا سرٹیفکٹ ہے کہ میں کلیئر ہوں،عمران خان چار سال پہلے مجھے کہا تھا کہ اس عمر میں ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہتا عمران خان خود اس عمر سے اگے نکل گئے ہیں۔میں نے آج تک کوئی غیر شرعی کام نہیں کیا صرف داڑھی نہیں رکھتا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھٹو سے کڑا وقت کسی پر نہیں آیا کیا بھٹو ختم ہو گیا؟،جہاز کو پرندہ لگا ن لیگ کے

ایم این اے نے استیفہ دے دیا کہ یہ کوئی جہاز چل رہا ہے۔بے نظیر بھٹو جیسے اپنے والد کے لیے کھڑی ہوئی ایسے ہی بلاول کھڑا ہے،بے نظیر جیسے زمین سے پارٹی اٹھا کر وکٹری اسٹینڈ پر لائیں بیٹے نہیں کر سکتے، بلاول بہت سی باتیں دلیری سے کرتا ہے،میں نے زرداری کے بارے میں کچھ برا نہیں کہا بس وہ مجھے جانتے ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ، کل کے بجٹ کے بعد بیرون ملک اثاثے حلال اور قانونی بنا دیئے گئے ہیں،

پہلے باہر کے اثاثے والوں کو اڑا دیا جاتا تھا ، میاں صاحب کہتے ہیں ان کے باہر اثاثے نہیں ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ پانامہ پیپر میں ایک جج کا نام بھی ہے چیف جسٹس اپنے اس برادر جج کے خلاف کاروائی کریں مگر یہاں تو نواز شریف ملکی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا کیوں کہ وہ انہیں پسند نہیں۔چیف صاحب کو غبارے چھوڑنے اور گٹروں کی صفائی کی سیاست سے وقت ملے تو ساتھ بیٹھے جج پر کاروائی کریں۔

انھوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میری خفیہ شادیاں ہیں ،میری بیوی نے اجازت دی کہ ٓاپکو بیٹا چاہیے اپ دوسری شادی کرلیں میں نے تب نہیں کی اگر کی بھی ہوتی تو اعتراض میری بیوی میری بیٹیوں کو ہوتا، جا ؤلکھ دو میری خفیہ نہیں اعلانیہ شادیاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…