ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مجھ پر بزدل نے گولی چلائی ،دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ ابھی جیتنا باقی ہے ،احسن اقبال نے اپنے دشمن کو للکار دیا

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے اور دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورس کے کانسٹیلبز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں، وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں،

عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے، آج قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔انھوں نے کہا کہ کہا کہ 6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر بھی گولی چلائی تھی۔ ابھی یہ جنگ جاری ہے۔ حتمی جنگ ابھی جیتنا باقی ہے۔ ہم اپنی نسلوں کو ایسا پاکستان نہیں دینا چاہتے۔ جہاں دہشتگردی اور انتہا پسندی ہو۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے لئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔واضح رہے وزیرداخلہ احسن اقبال ناروال کی تحصیل شکرگڑھ کے گاں کنجرور میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ احسن اقبال پرحملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہونے لگے تھے۔وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملہ کرنے والے ملزم عابد کوموقع پرہی گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم نے دوران احسن اقبال پرحملہ کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات بھی کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…