اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرنل جوزف کے معاملے پر کوئی بات طے نہیں ہوئی، ہماری بات چیت اپنی حکومت کے ساتھ چل رہی ہے۔ ہم نے معاملہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر نوجوان عتیق کے والد نے کرنل جوزف سے صلح کی تردید کر دی۔دریں اثنا میڈیا ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے نوجوان عتیق کے ورثا کو چالیس لاکھ روپے اور ایک بچے کو امریکہ میں نوکری
دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے عتیق کے والد ادریس بیگ کو یہ پیشکش حادثے کے چوتھے روز ہی کر دی گئی تھی، مرحوم کےوالد نے ابتدا میں کسی قسم کی دیت لینے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حیرت انگیر طور پر ہمیں اس ڈیل کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف پاکستان سے چلے گئے ہیں اور اس وقت افغانستان میں موجود ہیں ۔