اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا،انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کئے گئے ،بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا کے ایک حصے نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ کو دانستہ غیر دانستہ اچھالا،انٹرویو کی تفصیلات جانے بغیر اپنی مرضی کے حصے کو پیش کیا گیا ۔
اتوار کو ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا،انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کئے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے انگریزی روزنامے کو انٹرویو دیا تھا۔بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا کے ایک حصے نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ کو دانستہ غیر دانستہ اچھالا،انٹرویو کی تفصیلات جانے بغیر اپنی مرضی کے حصے کو پیش کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی نواز شریف کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔ نواز شریف نے 1998 میں ملکی سلامتی سے متعلق مشکل فیصلہ کیا ۔ انہوں نے غیر ملکی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ قومی سلامتی سے متعلق کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے آئندہ الیکشن میں کردار کے حوالے سے بیان بھی مسخ کرکے پیش کیا گیا ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں انکی کارکردگی کے سب معترف ہیں ،آئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے کردار پر کسی شک نہیں ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہاکہ شہباز شریف ابھی سے پارٹی منشور ملک کے کونے کونے تک پھیلا رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا،انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کئے گئے ،بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا کے ایک حصے نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ کو دانستہ غیر دانستہ اچھالا،