پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مغرب کی اذان سے پانچ منٹ قبل درود شریف یا قصیدہ بردہ شریف نشر، کوئی اشتہار نہیں چلے گا،سحرو افطار میں اچھل کود اور دھمال نہیں چلنے دینگے،جسٹس شوکت صدیقی کا اعلان

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مغرب کی اذان سے پانچ منٹ قبل درود شریف یا قصیدہ بردہ شریف نشر کریں، کوئی اشتہار نہیں چلے گا، اچھل کو داور دھمال عامر لیاقت نے متعارف کرائی ،باقی سب ان کے شاگر دہیں ، عامر لیاقت ،

ساحر لودھی ،فہد مصطفی اور وسیم بادامی باز آجائیں ،سحرو افطار میں اچھل کود اور دھمال نہیں چلنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز سے متعلق کیس کی سماعت کی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوے کہا کہ اداروں کیخلاف بات سنسر ہوتی ہے تو دین کیخلاف کیوں نہیں؟،جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ اچھل کو داور دھمال عامر لیاقت نے متعارف کرائی ،باقی سب ان کے شاگر دہیں ، عامر لیاقت ،ساحر لودھی ،فہد مصطفی اور وسیم بادامی باز آجائیں ،سحرو افطار میں اچھل کود اور دھمال نہیں چلنے دیں گے ۔،کرکٹ پر تجزیہ کیلئے بیرون ملک سے ماہرین طلب کئے جاتے ہیں لیکن اسلامی موضوعات پر بات کرنے کیلئے اداکار وں اور کرکٹر ز کو بٹھا دیاجاتا ہے ،ٹی وی پر اسلامی موضوعات پر پی ایچ ڈی سکالرسے کم کوئی بات نہیں کرے گا۔پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت صرف تین ٹی وی چینل اذان نشر کر رہے ہیں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ مغرب کی اذان سے پانچ منٹ قبل درود شریف یا قصیدہ بردہ شریف نشر کریں اس دوران کوئی اشتہار نہیں چلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں وہ حکم نہیں دیتا جس پر عملدرآمد نہ کراسکوں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بتایا جائے پاکستان میں انڈین چینلز کو کون آپریٹ کر رہا ہے، عدالت نے تفصیلات طلب کر لیں ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…