اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادکے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمسافروں کوجدید سہولتوں کی فراہمی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے،ذرائع کے مطابق مسافروں کوراولپنڈی سے نئے ایئرپورٹ تک2500 سے3500روپے خرچ کرناپڑتے ہیں،بیگجزکاجدید نظام توموجود ہے مگر آپریٹرنہ ہونے کے باعث مسافرخودسامان اٹھا کر لے جانے پرمجبور ہیں۔ایئرپورٹ سے باہرانھیں ایک کلومیٹرتک
پیدل چلناپڑتاہے جس کے بعد ٹیکسی ملتی ہے جوراولپنڈی یااسلام آباد کیلیے2 سے3ہزار روپے کرایہ وصول کرتی ہے۔ویٹنگ حال میں کرسیاں نہ ہونے پرمسافرفرش پربیٹھنے پرمجبورہیں،اسی طرح ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے کوارٹرزابھی تک مکمل ہوئے نہ واچ ٹاورلگائے جا سکے،لوڈرزبھی انتہائی کم تعدادمیں دستیاب ہونے کے باعث اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافرون کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔