ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی،22سال میں پارٹی ،اس کے نظریاتی کارکن اور اس کا نظریہ تینوں دفن ہوچکے،ندیم افضل چن جیسے لوگ عمران خان کا کیا حشر کرینگے؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج پاکستان تحریک انصاف کا 22 واں یوم تاسیس ہے‘ اس جماعت نے 25 اپریل 1996ء کولاہورمیں جنم لیا اور یہ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی آج ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے‘ پارٹی نے 22 سال کے اس سفر میں کیا کھویا اور کیا پایا‘ ہم ماضی کو نہیں چھیڑتے‘ ہم بس آج کے اس دن کو لیتے ہیں جس میں آج پارٹی نے اس انقلابی ندیم افضل چن کو بھی شامل کر لیا جو ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے،

عمران خان نے 22سال پہلے یہ پارٹی ندیم افضل چن اوررمیش کمار جیسے لوگوں کے خلاف بنائی تھی لیکن آج آپ پارٹی کو دیکھیں تو یہ پارٹی اس کے نظریاتی کارکن اور اس کا نظریہ تینوں ان دونوں پارٹیوں کے لوٹوں میں دفن ہو چکے ہیں اور ندیم افضل چن عمران خان کو بتا رہے ہیں، خان صاحب نظریاتی کارکنوں کو نہ بھولئے گا، شاید عمران خان ندیم افضل چن جیسے لوگوں کو تبدیلی سمجھتے ہیں‘ آپ سمجھیں‘ آپ کو پورا حق ہیلیکن یہ یاد رکھئے وہ لوگ جو اس پارٹی کے نہیں ہو سکے جس نے انہیں عزت دی‘ جس نے انہیں گم نامی کی زندگی سے نکال کر نیشنل لیول کا لیڈر بنایا‘ جس نے انہیں ایک بار ایم این اے بنایا‘ جس نے انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور جس نے انہیں پیپلز پارٹی پنجاب کا سیکرٹری جنرل بنایا‘ یہ اگر اس پارٹی اس ماں کے نہیں ہو سکے تو یہ آپ کے کیسے ہوں گے اور کتنی دیر ہوں گے‘ خان صاحب جو لوگ اپنی پرانی پارٹی کو مشکل دور میں چھوڑ جائیں وہ سب کچھ ہو سکتے ہیں لیکن وہ وفادار اور قابل اعتبار نہیں ہو سکتے اور آپ 22 سال بعد ان بے اعتبار اور بے وفا لوگوں کو اپنے نظریاتی کارکنوں پر فوقیت دے کر وہی غلطی کر رہے ہیں جو آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نے کی اور یہ آج ان لوگوں کی وجہ سے اس انجام کو پہنچ گئے‘ آپ اگر ندیم افضل چن کو تبدیلی سمجھتے ہیں تو پھر آپ مہربانی فرما کر میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو بھی پارٹی میں شامل کر لیں تاکہ تبدیلی اور انقلاب کی تدفین کا آخری فریضہ بھی ادا ہو جائے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…