لاہور(نیوز ڈیسک) نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے بعد سیاسی منظر نامہ مکمل تبدیل،وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ،اہم فیصلے کرلئے گئے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت پارٹی کے معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے اندر مخالفانہ بیان بازی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان چند روز میں دوسری بار ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہبازشریف نے چوہدری نثار کو مخالفانہ بیان بازی سے روکنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور نوازشریف کی تاحیات نااہلی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔