اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، جہلم میں پیش آیا ایسا افسوسناک واقعہ کہ آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (آن لائن) جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک لڑکی کا قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جلال پور شریف کی رہائشی شگفتہ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، گزشتہ رات شگفتہ گھر سے بھاگ کر نوجوان حسنین کے گھر آگئی تھی۔بعدازاں لڑکی کے اہلخانہ چند روز میں حسنین سے شادی کروانے کا کہہ کر اسے گھر واپس لے گئے تاہم گھر پہنچ کر مبینہ طور پر شگفتہ کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لڑکی

کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔پنجاب سمیت ملک بھر میں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور ہر سال سیکڑوں خواتین کو ان کے اپنے ہی پیارے غیرت کے نام پر زندگی سے محروم کردیتے ہیں۔ دوسری جانب موثر قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے بھی  ایسی وارداتوں میں نمایاں کمی نہیں آئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…