اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو نیب نے پیر کے روز طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نیب نے وزیراعلیی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی امران کو پیرو کے روز طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے ایل ڈی اے سے علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں ۔
جبکہ گلبرگ کی معروف شاہراہ پر پلازے کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ نیب نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ’’علی ٹاور‘‘ کی قانونی حیثیت پر ایل ڈی اے سے جواب طلب کر رکھا تھا جبکہ ہائی رائز پلازہ کا منظورشدہ نقشہ اور جمع کی گئی درخواست کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا تھا ، معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران ہائی رائز پلازہ اور دیگر جائیدادوں کے مالک ہیںجن کی تفصیلات نیب نے ایل ڈی اے سے طلب کی تھیں ،اس سلسلے میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ریکارڈ اکٹھاکرنا شروع کردیا تھا ،ذرائع کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر واقع ’’علی ٹاور‘‘اور پلاٹ نمبر 99اور 100جبکہ بی ون گلبرگ کی تفصیلات اور پلاٹوں کے ملکیتی ثبوت بھی طلب کئے گئے تھے، اس کے علاوہ علی عمران کی جانب سے ایم ایم عالم روڈ پر ملٹی سٹوری ہائی رائز پلازہ کی تعمیر سے متعلق بھی معلومات طلب کی گئی تھیں ، واضح رہے کہ نیب نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ’’علی ٹاور‘‘ کی قانونی حیثیت پر ایل ڈی اے سے جواب طلب کر رکھا تھا جبکہ ہائی رائز پلازہ کا منظورشدہ نقشہ اور جمع کی گئی درخواست کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا تھا ، معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران ہائی رائز پلازہ اور دیگر جائیدادوں کے مالک ہیںجن کی تفصیلات نیب نے ایل ڈی اے سے طلب کی تھیں ،
اس سلسلے میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ریکارڈ اکٹھاکرنا شروع کردیا تھا ،ذرائع کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر واقع ’’علی ٹاور‘‘اور پلاٹ نمبر 99اور 100جبکہ بی ون گلبرگ کی تفصیلات اور پلاٹوں کے ملکیتی ثبوت بھی طلب کئے گئے تھے، اس کے علاوہ علی عمران کی جانب سے ایم ایم عالم روڈ پر ملٹی سٹوری ہائی رائز پلازہ کی تعمیر سے متعلق بھی معلومات طلب کی گئی تھیں ،علی عمران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد ہیں۔