جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

62ون ایف کا فیصلہ بھی طیار ہ سازش کیس کی طرح ہی ہے حکمران جماعت کا ردعمل سامنے آگیا،کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ62ون ایف کا فیصلہ بھی طیار ہ سازش کیس کے فیصلے کی طرح ہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا ہے جس سے ہمارے مخالفین کو ڈرنا چاہیے جبکہ یہ فیصلہ وہی مذاق ہے جو ملک کے 17 وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں

نے نا مکمل دستا ویزات پر جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی ،جس کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا اس میں 40نا معلوم افراد نے رپورٹ لکھی ،واٹس ایپ پر جے آئی ٹی کس نے بنائی سپریم کورٹ جواب دینے سے قاصر ہے ،ابھی تک نواز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگ سکا لیکن انہیں تا حیات نا اہل قرار دے دیا ،ایسے فیصلوں کا خمیازہ ماضی میں بھی پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑا ،پاناما فیصلے کی طرح پاکستانی عوام اس فیصلے کو بھی قبول نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس سے شہید بھٹو کو پھانسی چڑھایا گیا اور بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، آج پھر پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جس فیصلے میں نوازشریف کو ایک اقامے پر نااہل کیا گیا اس کا ٹرائل ہورہا ہے، منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اور فیصلے پر ٹرائل بعد میں آتے ہیں، جو ٹرائل مکمل نہیں ہوا اس پر منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کردیا گیا، یہ وہی مذاق ہے جو پاکستان میں 17 وزیراعظم کے ساتھ ہوتا چلا آیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو پہلے نااہل کیا گیا، پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا اور سینیٹ الیکشن میں مقبول ترین جماعت کو حصہ لینے سے روکا گیا، جس وزیراعظم کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہو

اس کی نااہلی کا فیصلہ عوام کرے گی، اس طرح کی نااہلی کا فیصلہ طیارہ کیس میں بھی آیا لیکن جس نے ملک کا آئین توڑا اس کے لیے کسی قسم کا کوئی سوموٹو ایکشن نہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، اس نااہلی کو بھی عوام قبول نہیں کرے گی، سب کو معلوم ہے (ن) لیگ کی جو مقبولیت عوام میں ہے اس کو نوازشریف کی نااہلی سے جوڑا جارہا ہے، یہ لوگ معصوم اور بزدل لوگ ہیں، ایسے فیصلوں سے

سیاست کا ایک اور دور شروع ہوتا ہے، آج نواز شریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا جس سے ہمارے مخالفین کو ڈرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام اس فیصلوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، تاریخ گواہ ہے جس وزیراعظم کے بارے میں ایسے فیصلے آئے جب کچھ نہیں ملتا تو نظریہ ضرورت کا سہارا لیا جاتا ہے، (ن)لیگ کے ووٹر دل چھوٹا نہ کریں، جس عزم کو ووٹر نے اٹھایا اس فیصلے کے بعد وہ اور بھی مضبوط ہوگا، ملک میں ووٹ کی پامالی اب نہیں ہوسکتی،

ووٹر مضبوط ہیں، اصل کام اب شروع ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ اور نوازشریف نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت، وقار اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی، یہ فیصلہ اور اس پر جو رد عمل ہے وہ پاکستان کی عوام اور نوازشریف کا حق ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ جو بھی منتخب وزیراعظم کے ساتھ ہوتا آیا اس سے آج تک پاکستان جمہوریت کا مقدمہ لڑرہا ہے، اس کو نواز شریف آخری مراحل تک پہنچائیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ملک کے آئینی ادارے سب کے لیے قابل عزت ہیں، سب کو آئینی اداروں کی عزت کرنی چاہیے، سپریم کورٹ کی عزت بھی ہم سب پر لازم ہے، کسی ادارے کے بارے میں کوئی ایسی چیز بیان نہیں کی جو کسی کی ہتک عزت ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…