اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی)سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چوتھی مرتبہ نااہل قراردیا ہے ‘نوازشریف کے پہلے آئین کے آرٹیکل62ایف ون کے تحت پاناماکیس میں نااہل قراردیا تھا جس کے بعد نوازشریف کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو برقراررکھا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ میں قراردادکی منظوری کے بعد نوازشریف کو پارٹی صدر بنایا گیا تھا -نوازشریف کی پارٹی
صدارت پر سپریم کورٹ نے دوبارہ انہیں پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قراردیتے ہوئے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کا صدر نہیں بن سکتا-آرٹیکل62ون ایف کے تشریخ کے لیے سپریم کورٹ میں 13درخواست گزاروں نے درخواستیں دی تھیں سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بھی نوٹس جاری کیئے گئے تھے کہ وہ عدالت روبرو اپنا نقط نظربیان کریں مگر نوازشریف اس کیس میں فریق نہیں بنے ،آج کے فیصلے سے سب سے زیادہ متاثرنوازشریف ہوئے ہیں۔