اسلام آباد(سی پی پی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنی نااہلی پر ردعمل میں کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی تاحیات ہونی چاہئیے،کرپشن کرنے والے پرالیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی ہونی چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت رکن پارلیمنٹ کی نااہلی مدت کا فیصلہ سنایا جس کے تحت اس آرٹیکل کے تحت نااہل ہونے والے
سیاستدانوں کی نا اہلی تاحیات ہو گی۔ اس پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی تاحیات ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے پر تاحیات پابندی ہونی چاہئیے۔ نواز شریف منی لانڈرر ہے، میرے پیسے منی لانڈرنگ کے نہیں تھے بلکہ میں نے پیسے بذریعہ بنک باہر بھجوائے تھے۔