اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار شروع ،جانتے ہیں 87ارب کا منصوبہ کتنے ارب میں مکمل ہوا؟

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھ مقام (آن لائن)نیلم جہلم پاور ہاؤس نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی، نیشنل گریڈ کو بجلی کی ترسیل شروع۔ رپورٹ کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرل پاور نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ منصوبہ دس سال میں مکمل ہوا ہے۔ دریائے نیلم کو نوسیری کے مقام سے ٹنل کے ذریعے چھتر کلاس تک لے جایا گیا ہے۔ 32 کلومیٹر لمبی ٹنل تعمیر کی گئی ہے ۔ جوکہ گڑی دوپٹہ کے مقام سے دریائے جہلم کے نیچے سے گزرتی ہے۔

چھتر کلاس کے مقام پر زیر زمین پاور ہاؤس کی تنصیب کی گئی ہے۔NJHEP کی فزیبلٹی 1984 میں مکمل کی گئی تھی۔ ابتدائی تخمینہ لاگت87 ارب روپے تھا۔ بروقت منصوبہ شروع نہ ہونے کی وجہ سے تخمینہ لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ منصوبے کا سنگ بنیاد 2008 میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رکھا تھا۔ منصوبہ2014 میں مکمل ہونا تھا۔ لیکن پاکستان میں سیاسی عدم استحکام وجہ سے منصوبہ پر کام سست روی کا شکار رہا جس کی وجہ سے چار سال کی تاخیر کے ساتھ 250 ارب روپے اضافی خرچ ہوئے ہیں۔ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ پاکستان کا تیسرا بڑا منصوبہ ہے جس سے سستی بجلی کی پیدوار شروع ہو گئی ہے۔ بجلی گھر کے اندر چار یونٹ نصب کئے گئے ہیں۔ تین یونٹ مسلسل چلیں گے جن سے969 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گئی ابتدائی طور پر ایک یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع کی گئی ہے ۔ جون تک تین یونٹ فعال ہو جائیں گے۔ جبکہ چوتھا یونٹ کی کسی بھی ایمرجنسی کے لئے ایڈیشنل رکھا جائے گا۔ منصوبہ کو چائنا کی کی کنٹریکٹر کمپنیCGGC نے کام کیا ہے۔ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری امریکن کمپنیMWH کی تھی۔ LDC نیسپاکACE واپڈا نے منصوبہ پر نگرانی کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ دس سالوں میں کام کے

دوران مختلف حادثات میں 20 سے زائد مزدورن اور چینی انجینئرز ہلاک ہوئے ہیں۔ واپڈا کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے ساتھ سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔ فی یونٹ ھکومت کو 80 پیسے سے کم پڑے گا۔ روزانہ 15 کروڑ کی آمدن ہو گی۔ منصوبہ پر سات سو ارب سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ واپڈا نے ایڈوانس میں نیلم جہلم سرچارج کے نام پر صارفین سے رقم وصول کی ہے۔ جبکہ حکومت آزاد کشمیر سے کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔ جبکہ مقامی لوگ اور متاثرین طے کئے گئے معاہدات کی پاسداری کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کریں گے۔ سستی بجلی کی فراہمی سے عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…