اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر ضیاءالحق کے دور حکومت میں ملٹری سیکریٹری ،ٹرپل ون بریگیڈ کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دینے والے سابق فوجی افسر فیض چشتی ماضی کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب ضیاءالحق کور کمانڈر ملتان تھے۔اس وقت ذوالفقاربھٹو نے بطور وزیراعظم ملتان کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضیاءالحق نے فوجی افسران ،جوانوں کی بیگمات کو گلی میں کھڑا کر وا کر بھٹو کا استقبال کروایا اور تالیاں بجوائیں۔
فیض چشتی کہتے ہیں میں اس وقت جی ایچ کیو میں ملٹری سیکرٹری تھا۔ایک لیفٹیننٹ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ضیاءالحق نے مجھے ٹیلیفون کیا اور کہا کہ اس افسر کو ریٹائر کر دو ،میں نے جواب دیا کہ میں اور آپ اسے کیسے ریٹائر کرسکتے ہیں؟ جب وہ خود آرمی چیف بنے تو نئے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے اس فوجی کو عہدے سے ریٹائر کروا دیا ۔فیض چشتی کا کہناتھا کہ آپ اس فوجی کی ہمت دیکھیں۔ تمام فوجی سچ بولتے ہیں ۔