اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لاہور نہ کراچی ،اگلا سال پاکستان کے کس شہر میں پی ایس ایل کے میچ کرانے کا اعلان کردیا گیا؟پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز حیدرآباد میں بھی کرانے کا اعلان کردیا۔حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پی ایس ایل فائنل کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اب آپ لوگ کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں، اگلے سال وہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائیں گے’۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 3 کا آخری معرکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اتوار (25 مارچ) کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…