ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کے سربراہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی ،نئی تاریخ رقم

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے موقع پر قائم کر دی ،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تمام فوجی سربراہان فوجی جیپوں پر پریڈ گراونڈ میں آئے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا

اور جو وی وی آئی پی گاڑیاں فوجی سربراہان کو دی گئی ہیں ان پر بیٹھ کر ہی وہ پریڈ گراونڈ میں آتے تھے اور اس وقت تمام فوجی سربراہان کے زیراستعمال بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ہیں جو کہ حکومت کی منظوری سے انھیں دی گئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بار یہ ہدایت کی تھی کہ ایسی گاڑیوں پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں لہذا پریڈ کے موقع پر جو سرکاری جیپ ہر فورس کے سربراہ کے پروٹوکول کے مطابق ہوتی ہے اسے دی جائے اور پریڈ شروع ہونے سے قبل یہ مناظر سب نے دیکھے کہ ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضایہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی او ر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات فوجی جیپس پر ہی آئے اور حاضرین نے اس تبدیلی کو سراہا جبکہ دوسری طرف وزیر دفاع خرم دستگیر انھیں فراہم کی گئی سرکاری کار کی بجائے پراڈو میں آئے جس پر انہوں نے سرکاری جھنڈا لگا رکھا تھا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے موقع پر قائم کر دی ،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تمام فوجی سربراہان فوجی جیپوں پر پریڈ گراونڈ میں آئے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور جو وی وی آئی پی گاڑیاں فوجی سربراہان کو دی گئی ہیں ان پر بیٹھ کر ہی وہ پریڈ گراونڈ میں آتے تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…