بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قومی خزانے کی لوٹ مار جاری،پی آئی اے کے کچن شعبہ میں 2 ارب 58 کروڑ کرپشن کا شرمناک سکینڈل سامنے آگیا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف دور حکومت میں پی آئی اے کے کرپٹ مافیا نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے جہازوں میں کھانوں کی فراہمی کے نام پر نجی کمپنیوں کو 2 ارب 58 کروڑ روپے جاری کردیئے تھے جن کی اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ تحقیقات پی آئی اے کے ایم ڈی سردار مہتاب کی ہدایت پر کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے کرپٹ مافیا نے چین کے دارالحکومت بیجنگ ‘ لندن‘ برمنگھم‘ مانچسٹر ‘ نیویارک‘ ٹورنٹو‘ میلان‘ کوپن ہیگن اور کوالالمپور اسٹیشن پر جہازوں کے مسافروں کو کھانوں کی فراہمی کے نام پر 2 ارب 58 کروڑ سات نجی کمپنیوں کو ادا کردیئے جس کا قانونی طور پر جواز ہی نہیں بنتا تھا۔ ان کمپنیوں کو یہ بھاری رقوم معاہدے اور ٹینڈرز دیئے بغیر ادا کئے گے ہیں اس کرپشن میں پی آئی اے فوڈ سروسز ڈویژن کے اعلیٰ حکام ملوث ہیں جنہوں نے کمپنیوں سے ساز باز کرکے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ کرپشن سکینڈل کا منظر عام پر آنے کے بعد اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی گئی تھیں لیکن سابق وزیراعظم کے کرپٹ افسران نے انکوائری کو سرد خانے میں ڈال دیا اب سردار مہتاب نے کرپٹ افراد کی نشاندہی کے لئے انکوائری کا تازہ حکم دیا ہے تاکہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوسکے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کرپٹ مافیا نے اربوں روپے کی کرپشن ‘ انکوائری کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کردی ہیں اور یہ انکوائری کا مکمل ہونا ناممکن ہے۔ پی آئی اے کے کرپٹ مافیا نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے جہازوں میں کھانوں کی فراہمی کے نام پر نجی کمپنیوں کو 2 ارب 58 کروڑ روپے جاری کردیئے تھے جن کی اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…