جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ڈی سی گوجرانوالہ کس وزیر کی خواہش کے برعکس سرکاری زمین کے کاغذات پر دستخط نہیں کرنا چاہتے تھے؟ مبینہ قتل کی اصل وجہ بالآخر سامنے آ ہی گئی، معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون رشید نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اہم خبر سامنے لے آئے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل ٹیپو نے اپنے دوستوں سے کہا کہ مجھ پر دو چیزوں کا خوفناک ذہنی دباؤ ہے، ایک یہ کہ شہبازشریف نے جو جلسہ کیا ہے اس کے ایک کروڑ کے اخراجات کا مجھے بندوبست کرنے کا کہا گیا ہے، ایک سرکاری زمین ہے جسے سستے

داموں لینے کے لیے خرم دستگیر نے ایڈیشنل کمشنر سے دستخط کرا لیے ہیں اور وہ فائل میرے میز پر پڑی ہے میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ سینئر صحافی ہارون رشید نے کہا کہ یہ میرے ذرائع کہہ رہے ہیں اس چیز کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اس نے خود کشی کی ہے یا پھر اس کے انکار کے بعد اسے مار ڈالا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کا تعین عدالتیں کیا کرتی ہیں اور اس کا تعین تحقیقات کرنے والے کیا کرتے ہیں لیکن دوستوں نے کہا ہے کہ جب موقع آئے گاتو اسکی تفصیل سامنے آ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…