اسلام آباد (مانیٹرنگ ) چوہدری نثار نے نواز شریف کو پانامہ جے آئی ٹی سے ایم آئی ، آئی ایس آئی نمائندوں کو نکالنے کیلئے چیف سے مل کر یا خط لکھ کر کوشش کرنے کی تجویز دی تھی، جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر چوہدری نثار نے گاڑی ڈرائیو کی مگر مریم نواز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ چوہدری نثار کی نواز شریف کی گاڑی ڈرائیو کرنے کی کوئی تصویر سامنے نہ آئے ،
انہوں نے نواز شریف کیساتھ پرویز رشید کی تصویر جان بوجھ کر بنوائی جو دیکھ کر چوہدری نثار واپس چلے گئے تھے، معرو ف صحافی سلیم صافی کا چوہدری نثار اور مریم نواز کے درمیان کشیدگی شروع ہونے سے متعلق انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی چوہدری نثار اور مریم نواز کے درمیان کشیدگی کے ابتدائی ایام کی کہانی سامنے لے آئے ہیں اور انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کو پانامہ جے آئی ٹی سے ایم آئی ، آئی ایس آئی نمائندوں کو نکالنے کیلئے چیف سے مل کر یا خط لکھ کر کوشش کرنے کی تجویز دی تھی۔ چوہدری نثار نواز شریف کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے یہاں تک کہ نواز شریف جب جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے گئے تو چوہدری نثار نے انہیں ان کی گاڑی خود ڈرائیور کر کے لے جانے کا کہا اور چوہدری نثار نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر نواز شریف کی گاڑی خود ڈرائیور کر کے لے کر گئے۔ اس موق پر مریم نواز جو کہ چوہدری نثار کی نواز شریف کے ساتھ قربت نہیں چاہتی تھیں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ چوہدری نثار کی نواز شریف کی گاڑی ڈرائیو کرنے کی کوئی تصویر سامنے نہ آئے ، انہوں نے نواز شریف کیساتھ پرویز رشید کی تصویر جان بوجھ کر بنوائی جو دیکھ کر چوہدری نثار واپس چلے گئے تھے۔ جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر چوہدری نثار نے گاڑی ڈرائیو کی