امی نے مریم کو بہت سمجھایا تھا کہ یہ رشتہ ٹھیک نہیں۔۔۔! عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے فوراً بعد ہی ن لیگ پر ستم ڈھا دیا

23  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ دیکھ کرکرنا چاہیے ایسے رشتے جب بولتے ہیں تو پھر گھر میں ہی آگ لگ جاتی ہے، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیاگیا کہ ایک طرف نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ملکی مفاد کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہوں

جبکہ دوسری طرف ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عدالتیں پنڈی سے مشورہ کرتی ہیں اور جے آئی ٹی جس کی زبان بول رہی تھی۔ یہ کیسے ہو گا سب؟ اس کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ اسی لیے توکہتے ہیں کہ رشتہ دیکھ کرکرنا چاہیے ایسے رشتے جب بولتے ہیں توپھر گھر میں ہی آگ لگ جاتی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ امی نے بہت سمجھایا تھا کہ یہ رشتہ مناسب نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہ رشتہ کر دیا گیا ہے تو اب آپ داماد کی زبان دیکھ لیجئے اور سسر کی زبان بھی سن لیجئے۔عامر لیاقت نے کہا کہ میاں صاحب مکالمے اور مذاکرات کی بات کر رہے ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے ، لیکن میاں نواز شریف احتساب عدالت سے سزا انہیں جو ملنی ہے وہ مل جائے تو مذاکرات اڈیالہ میں بھی ہو سکتے ہیں اور ملک سے باہر بھیجنے کے لیے بھی ہو سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کھل کر اپنے جلسوں میں کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کا یہ گٹھ جوڑ ہے جس کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء آئے ہیں اور ملک تباہ ہوا ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ وہ بھول گئے ہیں کہ وہ خود جنرل محمد ضیاء الحق کے گملے کی پیداوار ہیں۔ جنرل غلام جیلانی صاحب انہیں لے کر آئے ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے، میثاق جمہوریت کو پامال کرنے میں انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے تو ان کو بہت مواقع دیے گئے ہیں، عامر لیاقت نے کہا کہ عدالت بھی وہ خود گئے ہیں، پاناما کیس کے سلسلے میں بھی وہ خود گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…