بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

عوامی سطح پر مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، سب جانتے ہیں ٗ چوہدری نثار کافیصلہ نوازشریف نہیں بلکہ کون کرے گا؟پرویزرشید نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کیلئے کون کوشاں ہے ٗسب کو پتا ہے ٗ مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئی ہیں ٗ عوامی سطح پر مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، سب جانتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے ٗمیں پارٹی کا منتخب عہدیدار رہا ہوں، پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی ٗ چودھری نثار کبھی بھی پارٹی کے تنظیمی

عہدیدار نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کا کام انتخاب کروانا ہے بڑے فیصلے کرنا نہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے ٗانتشار کون پھیلا رہے ہیں، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا کی بات کرنیوانوں کو مارشل لا ء کیوں یاد آتا ہے، چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے دن گئے۔ پرویز رشید نے کہا کہ احتسابی عمل کس حد تک غیر جانبدار ہے قوم جانتی ہے، میدان سے بھاگنے والے نہیں، سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…