ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دشمن کے متعدد شہروں، فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ،جانتے ہیں چین نے پاکستان کوکونسا جدید ترین سسٹم فراہم کردیا؟

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلئے نیا ٹریکنگ سسٹم فراہم کردیا۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے موثر ٹریکنگ سسٹم فروخت کیا ہے جس کی مدد سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔ نئے چینی ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کیلئے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا ہے۔

چینی حکومت نے خفیہ دستاویزات کو مشتہر کیا ہے جس سے اس غیر معمول میزائل سودے کی تفصیلات سامنے آئیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی طرف سے جاری کرہ تفصیلات کے مطابق چین یہ حساس ٹیکنالوجی پاکستان کو فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ پاکستان نے کتنی رقم میں یہ سسٹم خریدا ہے۔چینی سائنس دان ڑہینگ مینگوائی نے تصدیق کی کہ پاکستان نے چین سے انتہائی جدید اور وسیع آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم حاصل کیا ہے۔ پاکستانی فوج نے اپنے نئے میزائلز کی تیاری اور آزمائش کے لیے چینی ساختہ نئے ٹریکنگ سسٹم کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پاکستان میزائلز کی جدید قسم ’ایم آئی آر ویز‘ کی تیاری پر توجہ دے رہا ہے۔ ایم آئی آر ویز میزائل بیک وقت متعدد ایٹمی وار ہیڈز لے جاسکتا ہے جن سے مختلف سمتوں میں دشمن کی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان نے جنوری 2017 میں نیوکلیئر میزائل ابابیل کا تجربہ کیا تھا جو جنوبی ایشیا کا پہلا ایم آئی آر وی میزائل ہے جو فضا میں بلند ہونے کے بعد بیک وقت مختلف سمتوں میں وار ہیڈز فائر کرتا ہے۔ یہ ایم آئی آر وی دشمن کے میزائل ڈیفنس پروگرام کوناکام بنادیتا ہے۔

دوسری جانب بھارت تاحال ایم آئی آر وی میزائل بنانے میں ناکام ہے۔غیرملکی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابابیل میزائل تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…