اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کی استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں حاضری سے
استثنیٰ کے درخواستیں دائر کی تھیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں موجود ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرادی، درخواست کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ سے ایک ہفتےکے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے اوراس دوران نوازشریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ مریم نواز کی جگہ ان کے نمائندے جہانگیرجدون پیش ہوں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں نہیں لکھا خاندان کولندن میں ہونا چاہیے، حسن اورحسین نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور علاج کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کی استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔