اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس اسی پی) راؤ انوار کو 21 اپریل تک(30 دن) جسمانی ریمانڈ پو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔راؤ انوار کو بکتر بند گاڑی میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں کلفٹن میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا، جہاں بند کمرے میں نقیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔واضح رہے کہ معطل ایس ایس پی راؤ انوار کل اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے
جہاں انہیں عدالتی حکم پر گرفتار کرکے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔جیونیوز کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی آج راؤ انوار کو سخت سیکیورٹی میں ملیر کینٹ سے انسداد دہشت گردی عدالت لائے۔راؤ انوار کو لانے والے سیکیورٹی قافلے میں پولیس کی 10 سے 12 موبائلیں، 2 بکتر بند گاڑیاں اور موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔راؤ انوار کو عدالت لانے کے لیے دوران ایک بکتر بند گاڑی کا ٹائر بھی پنکچر ہوگیا جس کے باعث اسے قافلے سے الگ کردیا گیا۔