بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر سلمان احمد ناراض،عمران خان بھی خاموش نہ بیٹھے،ایسا کام کردکھایا کہ کارکن خوش ہوگئے

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی) مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گلوکار اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی سلمان احمد نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی چئیرمین عمران خان نے سلمان احمد کو منانے کے لیے ان سے رابطہ کر لیا۔ سلمان احمد نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے میرے تحفظات کو سنجیدہ لیا ہے اور عامر لیاقت حسین سے بات کرنے کییقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان کے ساتھ 35 سال کا ساتھ ہے، وہ میرے دوست ہیں اور یہ ساتھ ہمیشہ چلے گا۔ میں نے جو احتجاج کیا اس میں میں نے نکتہ اٹھایا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو اگر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر سیاستدان کی حیثیت سے ایک پلیٹ فارم مل رہا ہے، میں ان کو یاد دلا دوں کہ انہوں نے دین کو توڑ مروڑ کر میرے دوست شہید جنید جمشید پر مبینہ توہین مذہب اور توہین رسالت کا الزام عائد کیا۔انہوں نے جنید جمشید کی والدہ کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے ایسا کر کے کروڑوں لوگوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی جن میں میں بھی شامل ہوں۔ اگر آپ ایسے ویسے لوگوں کو تحریک انصاف میں لے کر ان کو پلیٹ فارم دینا چاہتے ہیں تو اس پر میں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا ، میں نے خان صاحب سے کہا کہ دین کو اتنے لوگوں نے غلط استعمال کر کے نفرتیں پھیلائی ہیں۔مجھے یقین ہے کہ عمران خان میرے تحفظات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہوں گے کیونکہ دین کو سیاست یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ، لوگوں کو نفرت کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور ہمیں ایسے لوگوں سے بچنا چاہئیے۔ میری عمران خان سے بہت واضح بات ہوئی ہے ، میں نے ان سے کبھی کوئی چیز نہیں مانگی ، میں ایک پاکستانی ہوں، فنکار ہوں ، میں نے ان سے کہا کہ ہم جیسے لوگ جو آپ کو 35 سال سے سپورٹ کر رہے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آگے بھی آپ کو سپورٹ کریں تو آپ کو بھی ہمارے احتجاج کے نکتے پر غور کریں ۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گلوکار و فنکار سلمان احمد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…