اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

لڑائی شروع ہو چکی،جمہوری قوتیں ہوش کریں ،متحد نہ ہوئیں توپچھتانا پڑے گا،جاوید ہاشمی کا انتباہ

datetime 22  مارچ‬‮  2018

حاصل پور/ملتان (اے این این )بزرگ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جمہوری قوتیں یکجا نہ ہوئی تو رہی ہمی جمہوریت بھی جاتی رہے گی، زرداری اور عمران خان نے جمہوریت کی پشت پر چھرا گھونپا اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں سے ملک ٹوٹا لیکن کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں اپنی رہائش گاہپر گزشتہ روز مسلم لیگی وفودسے ملاقات کے دوران کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی شروع ہوچکی اس کی پہلے جنگ جمہوریت ہار چکی سینیٹ الیکشن نے زر اور زور کا استعمال ہوگا تو پاکستان کی بنیادیں ہل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب عبوری حکومت کا مرحلہ آئے گا پیش گوئی کرتا ہوں کہ حکومت اور اپوزیشن کوکسی نام پر متفق نہیں ہونے دیا جائے گا ۔پھر الیکشن کمیشن نگران حکومت بنائے گا سارا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہوگا الیکشن میں بیورو کریسی کے دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کی باتیں اس طرف اشارہ ہیں پھر کوشش ہوگی کہ الیکشن منسوخ یا وقتی طور پر دو ماہ کیلئے ملتوی ہوجائیں، بعد ازاں خود بخود ملتوی ہوتے جائیں گے اور عبوری حکومت میں نئی پارٹی بنائی جائے گی جس کے ذریعے 20یا30سال نکال لیے جائیں گے یقیناً 20یا30سال اسٹیبلشمنٹ کی حکومت چل جائے گی لیکن یہ ملک نہیں رہے گا بیرونی طاقتوں نے مشرقی پاکستانی کی طرح بلوچستان کو علیحدہ کرنے کے انتظامات کر لیے ہیں لیکن ہمارے ہاں پہلے بلوچستان کی حکومت ختم کی گئی پھر سینیٹ میں کھیل کھیلا گیا اب جوتے بازی کی جا رہی ہے یہ فضاء پیدا کی جا رہی ہے ہمیں ہر دور میں مذہبی طور پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی یہ ملک بچانے کی جنگ ہے میں یہ جنگ لڑتا رہوں گا بلوچستان کو ہم

سے الگ کرنے کی سازش تقویت پکڑ رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوری قوتوں کو یکجا ہوکر ملک کی بقاء کیلئے متحد ہوں سیاسی جمہوری قوتیں یکجا نہ ہوئی تو رہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی جو ملک وقوم کے مفاد میں نہیں اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر بغلیں بجانے والے خوش ہورہے ہیں کہ ہماری فتح ہوئی ہے یہ فتح اُن کی نہیں غیر جمہوری قوتوں کی ہوئی ہے اُنہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی باری ہے

وہ تیاری کریں اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑیں اقتدار عمران خان کے مقدر میں نہیں لکھااب اُن کی جگہ کسی اور نے لے لی اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آمریت جیسے فیصلے ہورہے ہیں 71سال سے اس ملک میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کو کام کرنے نہیں دیا جارہا عوام کے ووٹ تقدس کو پامال کرتے ہوئے منتخب وزرائے اعظم کو ذلیل کرکے ہٹادیا جاتا ہے اور ملک میں سویلین بالا کو دستی کو ختم کرنے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں عوام ان سب باتوں کو سمجھتے ہیں اور انہیں علم ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے اب کی بار عوام خاموش نہیں رہے گی اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر باہر آئے گا عوام میٹھی نیند سے بیدار ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…