اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال موسم گرما میں ملک بھر کیلئے لوڈ شیڈنگ کا انتہائی سخت شیڈول جاری کر دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق موسم گرما کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ گرمیوں میں بجلی کی دستیابی بجلی نقصانات کی نسبت سے ہوگی ۔ نئی بنائی گئی حکمت عملی کے تحت دس فیصد نقصانات والےفیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ، تیس فیصدنقصانات والےفیڈرزپر2گھنٹےتک لوڈشیڈنگ، 40فیصد
نقصانات والےفیڈرزپر4گھنٹےلوڈشیڈنگ، 60 فیصدتک نقصانات والے فیڈرزپر6گھنٹےلوڈشیڈنگ، 80فیصدتک نقصانات والےفیڈرزپر8گھنٹےتک لوڈشیڈنگ، جبکہ 80 فیصدسے زیادہ نقصانات والےفیڈرزپر 12گھنٹےتک لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ادھرتوانائی شعبے کاگردشی قرضہ 541ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر گردشی قرضہ 379ارب روپے تھا۔ گردشی قرضہ بڑھنےکی بڑی وجہ بجلی واجبات کی وصولیوں میں کمی ہے۔