اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقے میں سیاسی سروے کرنے کے لئے اپنی ٹیمیں بھجوائیں، سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا انکشاف، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان بہت اختلافات موجود ہیں اور اب چوہدری نثار کو مختلف حلقوں کی جانب سے پارٹی سے متعلق مشورے بھی دئیے جا رہے ہیں ۔جب کہ مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلقے
میں اپنی ٹیمیں بھیج کر ایک سروے کروایا ہے کہ چوہدری نثاراگر مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں تو کیا صورتحال پیدا ہو گی؟اگر مسلم لیگ (ن) چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں دیتی تو اس کا حلقے پر کیا اثر پڑے گا اور اگر چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں تو ان کے جیتنے کے کتنے فیصد چانس ہیں؟۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے واضح الفاظ میں اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مریم نواز کی قیادت میں کام نہیں کریں گے۔