اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل
کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ہو رہا ہے۔ 2017ء سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔پٹرولیم قیمتیوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہو گا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔