اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا مقدمہ پانامہ کا نہیں صرف کاؤنٹنگ کی غلطی ہے۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کروں گا نواز شریف کی طرح رونا دھونا نہیں کروں گا۔ نااہل ہو گیا تو شریف برادران کیلئے زیادہ خطرناک ہوں گا طاقت کا سرچشمہ عوام کا نعرہ لگتا ہے خود طاقتور بن جاتا ہے نواز شریف نے جاوید اقبال کو پہلے دھمکایا پھرخریدنے کی کوشش کی شہباز شریف اداروں کو بے وقوف بنا لیتا ہے
نواز شریف کو شہباز شریف ہی واپس لایا ۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 سے انتخابات لڑوں گا میرے اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں صرف ایک غلطی ہے کہ 9 کی جگہ 10 لکھا گیا ہے میں نے سبق سیکھا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع ہوتے وقت خود بیٹھناچاہئے ۔عدالت جو بھی فیصلہ دے گی میں قبول کروں گا نواز شریف کی طرح رونا دھونا نہیں کروں گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیڈر کو مضبوط ہوناچاہئے میں نااہل ہو گیا تو شریف برداران کے لئے زیادہ خطرناک ہوں گا اورعمران خان کے ساتھ مل کر مہم چلاؤں گا ۔ میرا مقدمہ پانامہ کا نہیں میرے مقدمے میں کاؤنٹنگ کی غلطی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 8 دن بغیر پروٹوکول کے کہاں رہے ،قوم کو دورے کی تفصیلات بتائی جائیں ،وزیراعظم لندن اورامریکہ میں دفتر خارجہ کو بتائے بغیرکہاں گئے، معلوم ہونا چاہئے ۔ آئندہ دنوں میں بڑا مسئلہ نگران حکومت کا قیام ہے ،نگران وزیراعظم کے لئے عمران خان کو بھی مشاورت میں شامل ہونا چاہئے انہوں نے کہا ہے کہ طاقت کاسر چشمہ عوام کا صرف نعرہ ہی لگتا ہے یہاں جو بھی آتا ہے وہ خود طاقت کا سرچشمہ بن جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جسٹس جاوید اقبال کو پہلے دھمکایا
پھر انہیں خریدنیکی کوشش کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹکیانتخابات میں پنڈی سے ڈبل کیبن گاڑیوں میں پیسے گئے ۔فوج نیب اور عدلیہ کو جوائنٹ و نیچر کے طور پر ملک میں ایک بار شفاف انتخابات کرانے چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی تھانہ ایسا نہیں جس میں ایس ایس پی اور ایس یچ او اور پٹواری ایم این اے کی مرضی سے نہ لگا ہو، یہ ملک چلتا ہی تھانے اورپٹھواری کلچر پر ہے انہوں نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی حالت قابل رحم ہے
وہ کسی این آر او کے متلاشی ہیں نواز شریف کو یہ ڈر کھائے جا رہا ہے کہ آنے والے تین چیف جسٹس ملک قیوم نہیں وہ قانون اور آئین کی لائن پر چلنے والے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں ،شہباز شریف کا یہ کمال ہے کہ وہ اداروں کو بے وقوف بنا لیتا ہے نواز شریف کو واپس لانے والا شہباز شریف ہے انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آتے نہیں دیکھ رہا ،مشرف کی رخصتی نواز شریف کی مرضی سے ہوئی تھی انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اگر 3 سال پہلے جاتے تو 40 50 بندے ساتھ لے کر جاتے ،پتہ نہیں وہ پارٹی چھوڑیں گے کہ نہیں اب ان کی دوریاں بڑھ گئی ہیں ۔