ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

العزیزیہ ٗفلیگ شپ ریفرنس میں گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ٗنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے تابڑ توڑ سوالات پر گواہ پریشان، حیرت انگیز صورتحال

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) العزیزیہ ٗفلیگ شپ ریفرنس میں گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ہوئیں جن پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ہوئیں ٗ جن پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی۔گواہ نورین شہزاد ی متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کرسکیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزات منگوانے والی ای میل عدالت

میں پیش کی جائیں، کال آف نوٹس کی کاپیاں کہاں ہیں؟ کراچی سے دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل آئی؟گواہ نورین شہزاد نے بتایا کہ کال آف نوٹس نہیں آیا ٗ دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل نہیں ملی، خواجہ حارث کنفیوژ کر رہے ہیں۔جج کے استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنسز میں دو گواہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر رہ گئے ہیں۔ بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلب کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…