اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ نے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی تین رکنی بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر رحمان ملک کے وکیل لطیف کھوسہ نے مقف اپنایا کہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں مسترد ہو چکا ہے، انٹر کورٹ اپیل کے بعد توہین عدالت کا معاملہ غیر موثر
ہو چکا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دو ہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کبھی کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ خدائی خدمت گار ایسی درخواستیں دائر کرتے رہتے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خدائی خدمت گار کی 55 درخواستیں چیمبر میں خارج کر چکا ہوں۔عدالت نے لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعد رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔