پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مشرف کی پاکستان واپسی، عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر آپ کیا کہتے ہیں ؟صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا دلچسپ جواب دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے کیس میں کچھ نہیں ٗپھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے ٗہم کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے ٗصرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں ٗحساب لینا ہے تو 1937سے لیں، ہمیں اللہ تعالی نے 1937 سے نوازنا شروع کیا۔ منگل کو احتساب عدالت کے کمرے میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ریفرنسزکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ٗ

نئے ریفرنس میں پہلے ریفرنس کا خول چڑھا دیا گیا ٗنیا ریفرنس دائرکرنے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا ٗ پہلے چھ ماہ میں کون سی چیزثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہوجائیگی ٗ یہ دلیپ کمارکی فلم جیسا حال ہے کہ بیوی کو جب پیار نہ ملا تو اس نے دلیپ کمار کے بیڈ روم کو ہی آگ لگا دی۔نوازشریف نے کہاکہ رینٹل پاور اور این آئی سی ایل جیسے کیسز ہیں جن پر کرپشن ثابت ہوئی ہے ٗان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس سنے نہیں جارہے۔چوہدری نثار کے شکوے اور منانے کے سوال پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کی اور اور بعدازاں کہا کہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے ٗجب توقع ہی اٹھ گئی غالب ٗکیوں کسی کا گلہ کرے کوئی‘‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف کی واپسی کی خبروں پرہنسا ہی جا سکتا ہے۔گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پی ٹی آئی میں عامر لیاقت کی شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تونوازشریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ وہ (ن )لیگ میں شامل نہیں ہوئے، انہوں نے چند سال پہلے کوشش کی تھی لیکن شمولیت نہیں کی ٗپی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کیلئے ہے ٗ پی ٹی آئی میں عامر لیاقت جیسے لوگ ہی سجتے ہیں

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…