منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کچھ نہیں نکلا مگر کچھ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،میرے والد کےکاروبار کے پیچھے پڑے ہیں، نواز شریف کی کمرہ عدالت میں صحافیوںسے غیر رسمی گفتگو،چوہدری نثار سے متعلق سوال پر ایسا ردعمل دیدیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جب پرانے ریفرنس سے کچھ نہیں نکلا تو نئے ریفرنس دائر کئے گئے، کچھ نہیں نکلا مگر کچھ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہیں، اگر احتساب کرنا ہے تو 1937سے کیا جائے، ہمارے خاندان کو اللہ تعالیٰ نے اس وقت سے نوازا ہے، پرویز مشرف کی واپسی پر ہنسا ہی جا سکتا ہے، نواز شریف کی کمرہ عدالت میں

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو، عدالت کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا، چوہدری نثار کے گلے شکوے اور منانے کی کوششوں سے متعلق خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاںان کے خلاف ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعتجاری ہے۔ انہوں نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پرانے ریفرنس سے کچھ نہیں نکلا تو نئے ریفرنس دائر کئے گئے، کچھ نہیں نکلا مگر کچھ نکالنے کی کوشش کی جر ہی ہے، میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اگر احتساب کرنا ہے تو 1937سے کیا جائے، ہمارے خاندان کو اللہ تعالیٰ نے اس وقت سے نوازا ہے۔ سابق وزیراعظم نے پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق کہا کہ ان کی واپسی کے معاملے پر ہنسا ہی جا سکتا ہے ۔ عدالت کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف سے جب چوہدری نثار کے گلے شکوے اور منانے کی کوششوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے خاموشی اختیار کر لی۔واضح رہے کہ چند روز قبل چوہدری نثار نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سی چیزوں کی وضاحت کا وقت قریب آچکا ہے، انہوں نے ای سی ایل معاملے سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیا تھا

جبکہ عدلیہ کے خلاف نواز شریف کی چلائی گئی تحریک پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں عدلیہ کے خلاف کسی تحریک کا حامی نہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر نا انصافی ہوئی تو انصاف بھی انہی عدالتوں سے ہی ملنا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…