اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرپتہ چلا کہ کوئی رائو انوار کا سہولت کار ہے تو سخت کارروائی ہو گی، رائو انوار سپریم کورٹ میں پیش ہو جائیں تو بچ جائیں گے، کیا رائو انوار تنخواہ موصول کر رہے ہیں ، عدالت کا استفسار، بینک اکائونٹ میں تنخوا تو آرہی ہے تاہم وہ اکائونٹ سے نکلوا نہیں سکتے، سٹیٹ بینک حکام ،چیف جسٹس نے نجی ائیر لائن کے حکام کو رائو انوار کو بورڈنگ کارڈ جاری کرنے پر طلب کر لیا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ان کیمرہ بریفنگ کی ہدایت، نقیب اللہ قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،
سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رائو انوار عدالت میں پیش ہو جائیں تو بچ جائیں گے ۔اگر پتہ چلا کہ کوئی رائو انوار کا سہولت کار ہے تو سخت کارروائی ہو گی۔ رائو انوار کی تنخواہ وصولی کے حوالے سے سٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رائو انوار کی تنخواہ تو ان کے بینک اکائونٹ میں آرہی ہے تاہم وہ اپنی تنخواہ اکائونٹ سے نکلوا نہیں سکتے۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کی ہدایت کی جبکہ نجی ائیر لائن کے حکام کو رائو انوار کو بورڈنگ کارڈ جاری کرنے پر طلب کر لیا ۔