جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مجھ پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں، عمران خان اور زر داری بھائی بھائی اور ایک ہی سکہ کا نام ہے،نوازشریف نے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان اور زر داری بھائی بھائی اور ایک ہی سکہ کا نام ہے ٗ دونوں ملکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ٗ سینٹ میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے قطاروں میں لگ کر پیپلز پارٹی کے نشان تیر کو ووٹ دیا ٗ مہرے بھی کبھی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں ؟مجھ پر کوئی کرپشن ٗ کوئی کک بائیکس اور کمیشن کا کیس نہیں ٗ

صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیر اعظم ہاؤس سے نکال دیا ٗ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب اپنے مینڈیٹ کو عزت دینا ہے ٗ ووٹ کے تقدس کیلئے میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلونگا ٗ آپ میرے ساتھ چلو گے ؟۔اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ سانگلہ ہل میں ایک عجیب جوش وخروش دیکھ رہا ہوں ٗ سانگلہ ہل والو مبارک ہو ٗ آپ کا فیصلہ بھی آگیا ٗ آج آپ نے بھی نوازشریف کے بیانیئے کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ایک عجیب منظر دیکھ رہا ہوں ٗ پہلے بھی سانگلہ ہل آ چکا ہوں لیکن اس طرح کا سانگلہ پہلے نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہاکہ سانگلہ ہل موٹر وے بھی بننے والا ہے ٗانشا اللہ الیکشن کے بعد سانگلہ سے بھی موٹر وے گزرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ موٹر وے پر انٹر چینج بن چکا ہے ٗ میں پہلے جب آیا تھا تو چوہدری برجیس طاہر کو کہا تھا سانگلہ میں سو ئی گیس آکر رہے گی ٗ کیا سوئی گیس آرہی ہے یا نہیں آرہی ہے ٗ سوئی گیس آرہی ہے ٗموٹر وے بھی بن رہا ہے ٗ بچیوں کے کالج بھی بن رہے ہیں ٗ آئندہ یونیورسٹی بھی بنے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم تو کام کر نے والے لوگ ہیں ٗ کام کر کے دکھایا ہے ٗ اندھیروں کو بھگایا ہے ٗ بجلی لیکر آئے ہیں ٗ موٹر وے بنائی ہے ٗ سی پیک بنایا ہے اور پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے کر گئے ہیں کیا کسی اور پارٹی ٗ پیپلز پارٹی یا عمران خان کی پارٹی نے کوئی ایسا کام کیا ہے ٗ وہ نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کی طرف چلے گئے ہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ڈپٹی چیئر مین کیلئے سلیم مانڈوی پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا ٗ

عمران خان اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے قطاروں میں لگ کر تیر کے نشان پر ووٹ ڈالا ٗ زر داری اور عمران خان دونوں ایک ہی سکہ کا نام ہے ٗ یہ وہی لوگ ہیں جو روایتی سیاست کر تے ہیں ٗ جو نیا پاکستان کی بات کر تے ہیں یہ عوام کیلئے دھوکہ ہے ٗ پاکستان کیلئے کچھ نہیں کر تے ٗ مہرے بھی کبھی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں ؟ ۔ نوازشریف نے کہاکہ سانگلہ والو آپ عمران خان کو یہاں بلاکر پوچھیں کہ سینٹ میں تم نے تیر کے نشان کو ووٹ دیا تھا یا نہیں دیا تھا ؟ اگر میں جھوٹ بولتا ہوں تو مجرم ٗ اگر میں سچ بولتا ہوں تو عمران خان مجرم ہیں ٗ

زر داری اور عمران بھائی بھائی ہیں ٗ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ٗیہ پاکستان کی سیاست کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ سانگلہ ہل کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ٗآپ نے نوازشریف کے بیانیئے کو قبول کیا ہے ٗ تسلیم کیا ہے ٗ آپ نے حوصلہ دیا ہے کہ نوازشریف کیخلاف جو فیصلہ آیا ہے اسے قبول نہیں کرتے ۔اس موقع پر ’’ایک واری فیر ‘‘کے نعرے لگائے گئے جس پر نوازشریف نے کہاکہ ایک واری نہیں فیر ٗ فیر ٗ فیر انشاء اللہ ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو کس بات پر نکالا گیاہے ٗ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی

اور کہا وزیر اعظم ہاؤس سے نکلیں ٗ بھاگیں ٗ کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے ٗاس موقع پر نا منظور کے نعرے لگائے گئے نوازشریف نے کہا دل سے بتائیں کیا فیصلہ منظور ہے ؟ جس پر ایک بار پھر نا منظور کے نعرے لگائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلا کیس ہے جس میں کوئی کرپشن ٗ کوئی کک بائیکس کمیشن نہیں ہے ٗ کوئی رینٹل پاور کا کیس نہیں ٗ کوئی حج سکینڈل نہیں ہے صرف یہی کیس ہے کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ کبھی دنیا کے کسی ملک میں ایسا ہوا ہے اگر نہیں ہوا تو پھر نوازشریف کا ساتھ دو گے ٗ ووٹ کو عزت دو گے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آپ کو عزت دو گے ٗ آپ ووٹ کی توقیر کروگے تو اپنے مینڈیٹ کو عزت دو گے ٗیہ آنے والی نسلوں کا سوال ہے ٗ انہوں نے کہاکہ کیا آپ نوازشریف کے قدم سے قدم ملا چلو گے ؟میں آپ کے ساتھ چلو نگا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…