سکھر(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست بہت اچھا کام اور خدمت کا نام ہے اور دعا ہے کہ سیاست کرنیوالے سیاستدان بن جائیں جبکہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی سہولتیں دی جائیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی
سہولتیں فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے اس لئے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی سہولتیں دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ300بیڈ پر مشتمل گردوں کے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور 100 ایکڑ کے رقبے پر یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ سپورٹس کمپلیکس بھی بنا رہے ہیں کیونکہ لوگ فٹ رہیں گے تو ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوجائے گا۔