راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی حبیب اکرم نے کہا کہ ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں کہا جا رہا ہے کہ دو مسلم لیگ بن گئی ہیں، ایک مسلم لیگ ن اور دوسری مسلم لیگ م، حبیب اکرم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مطلب ہے مسلم لیگ نثار اور مسلم لیگ م کا مطلب ہے مریم نواز۔ حبیب اکرم نے کہا کہ چوہدری نثار کے دست راست
مسلم لیگ م کا حصہ بن گئے ہیں، اس طرح چوہدری نثار کے بنیادی حلقے میں دونوں سیٹوں سے انتخابات میں ہارنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مریم نواز نے چوہدری نثار کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں، چوہدری نثار کے حلقے کی کئی سیاسی شخصیات اور چوہدری نثار کے قریبی ساتھی مریم نواز کے کیمپ میں آ گئے ہیں۔