بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز مشرف جنرل نہیں سیاست دان ہیں،وطن واپس آئیں سکیورٹی دینگے،حکومت کا اعلان

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنرل مشرف اب جنرل نہیں بلکہ ایک سیاستدان اور سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں وہ پاکستان کے دیگر سیاسی رہنماؤں کی طرح پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہوں انہیں مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔ مشرف نے کہا ہے کہ پہلے انہیں عدالتوں پر اعتماد انصاف کی امید نہیں تھی تاہم نئی عدلیہ سے انہیں انصاف ملنے کی توقع ہے کیا انہیں کوئی کلین چٹ تو نہیں دی جا رہی ۔ وزیر داخلہ احسن

اقبال نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری قوتیں مضبوط ہیں عام انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ امید ہے کہ قائد حزب اختلاف حکومت کے ساتھ عبوری سیٹ اپ پر اتفاق کر لیں گے ۔ عبوری حکومت پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اتفاق ایک امتحان ہے کیونکہ تیسرے فریق لانے کی کوشش اور باتیں ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناکام قوتیں ہمیشہ جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ ایسی قوتیں جنہیں الیکشن اور جمہوریت سے خوف آتا ہے الیکشن سے پہلے ہی احتساب کیوں یاد آ جاتا ہے ۔ 2013 میں بھی انتخابات سے قبل احتساب تحریک شروع کر دی گئی تھی اور 2018 میں بھی انتخابات سے پہلے احتساب تحریک شروع کر دی گئی ہے جس کا مقصد سیاسی ایجنڈا ہے اور اگر مسلم لیگ (ن) اس میں نشانہ بنایا جائے گا تو یہ قبل از انتخابات دھاندلی ہو گی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چودھری نثار علی خان ان کے پیش رو ہیں اس حوالے سے وہ کوئی منفی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پانچ سال پہلے پاکستان کودہشتگرد ملک قرار دیا جا رہا تھا تو آج ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔ کراچی میں بھتے کی پرچیاں دی جا رہی تھیں آج پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہیں ۔ دہشتگرد دنداتے پھر رہے تھے جن کی کمر اب توڑ دی جاچکی ہے اس لئے مایوس نہیں ہونا چاہئے ہم رفتہ رفتہ بہتری کی جانب گامزن ہیں لوگوں میں شعور آ چکا ہے پہلے جو کھیل اور تماشے لگائے جاتے ہیں آج وہ مشکل ہیں عوام سب کچھ دیکھ رہی اور عوام ہی آئندہ انتخابات میں فیصلہ کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…