منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

رائیونڈ میں دھماکہ ہم نے کیا،ذمہ داری قبول کر لی گئی ، وجہ بھی بتادی

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)رائیونڈ اجتماع کے قریب گذشتہ رات ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کر لی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یعقوب غازی نے عشاء کے بعد لاہور کے علاقے رائے ونڈ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ ترجمان ٹی ٹی پی نے اس حملے کو انتقام کی ایک کڑی قرار دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات رائے ونڈ اجتماع کے قریب پولیس چوکی پر دھماکہ ہوا

جس میں 9 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔ شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دریں اثنا رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف،وزیر انسداد دہشتگردی کرنل (ر) ایوب گادھی ، کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات ، چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم میجر (ر) اعظم سلیمان،آئی جی پنجاب عارف نواز،سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایڈیشنل آئی جی  سی ٹی ڈی رائے طاہر سمیت دیگر عسکری و پولیس حکام اور پولیس کے جوانوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی میتیں ڈیڈ ہاؤس سے ایمبولینسز کے ذریعے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پہنچائی گئیں ۔اعلیٰ شخصیات کی آمد کے پیش نظر حساس ادارے اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور اطراف کے علاقوں میں پیٹرولنگ کی جاتی رہی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کی روح کے ایصال ثواب، دہشتگردی کے خاتمے ، ملک کی سلامتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی ۔ بعد ازاں پولیس کے دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی دی اور اس کے بعد گورنر ، وزیر اعلیٰ ، کور کمانڈر ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سمیت دیگر کی جانب سے پھول چڑھائے گئے ۔ نماز جنازہ کے بعد میتوں کو تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…