اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف نظامی کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا ہم میڈیا والے پولیرائزیشن کو تقویت دے رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا کے چیدہ ارکان کو بلایا اور گلا کیا کہ میڈیا کو اپنے معاملات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئیے۔ انہوں نے یہ تک کہا کہ میڈیا
میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں اور کہیں تو لفافہ جرنلزم چلتا ہے۔ ہمیں سوچنا چاہئیے کہ ریٹنگ کی دوڑ میں اور ایجنڈے کے تحت کی جانے والی جرنلزم آگے چلی گئی ہے۔ ہمیں اور سیاستدانوں کو بھی کوڈ آف ایتھکس بنانے چاہئیں ورنہ اس ملک میں الیکشن سے قبل فساد کی فضا پیدا ہو جائے گی اور سب کچھ درہم برہم بھی ہو سکتا ہے۔