اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نہال ہاشمی پھر پھنس گئے، سپریم کورٹ کا فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ، 26مارچ کو توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی ایک بار پھر پھنس گئے۔ سپریم کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 26مارچ کو توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے رہائی کے موقع پر
جو الفاظ ادا کئے وہ جیل میں قید قیدیوں کے تھے میں نے ان کی ترجمانی کی ہے۔ عدالت میں بھی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف کا کارکن تھا ، ہوں اور رہوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ن لیگ سے وابستگی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نااہلی، قید و جرمانے کی سزا کے علاوہ بھی اگر کوئی سزا ہےتو دیدی جائے ۔ میں نے قیدیوں کے جذبات کی ترجمانی کی تھی ، کسی کو گالی نہیں دی۔