منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان زرداری کیلئے 12 سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھا آئے، اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے ،خواجہ آصف کا شدید ترین ردعمل سامنے آگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ ( آئی این پی ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ لوگ اقتدار تک پہنچنے کے لئے صبح کچھ کہتے ہیں رات کو کچھ کہتے ہیں اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے ، زرداری صاحب کے لئے جو زبان عمران خان نے استعمال کی وہ پہلے شیخ رشید کے لئے کر چکے ہیں ،

عمران خان زرداری صاحب کے لئے تیرہ سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھا آئیں ہیں عوام کے سامنے سب کے چہرے آ رہے ہیں ،چیئرمین بلاول نے رضا ربانی کو بلایا تھا لیکن زردار ی صاحب انکوٹکٹ دینے کو تیار نہیں زرداری صاحب بھٹو اور بے نظیر کے وفاداروں کی مخالفت کرتے ہیں ۔ وہ ہفتہ کو حاجی پورہ روڈ پر ایگزیکٹوپاسپورٹ آفس کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چےئر مین نادرہ عثمان مبین کی وزیر خارجہ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ایگزیکٹو پا سپورٹ پانچ منٹ میں شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ ،مےئر میونسپل کارپوریشن توحید اختر چوہدری چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری سیف اللہ ، شیخ ناصر، یوسی چیئرمینز مجاہد مقبول بٹ،میاں اشفاق اورمحمد فاروق گھمن ودیگر بھی موجود تھے۔خواجہ محمد آصف نے کہاکہ زرادری صاحب کے بارے جو میری معلومات ہیں مناسب وقت پر بتاؤں گا شام میں جاری کشیدگی پر ہیومین رائیٹس کونسل میں ووٹنگ نہ کرنے بارے سوموار کو آگاہ کروں گا ہم شامی مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے اسکو ختم ہو نا چاہئے شام میں امریکہ نے جنگ کا ماحول پیدا کر رکھا ہے موجودہ حکومت میاں نواز شریف کے ورکروں کی حکومت ہے غائب کا علم اللہ کی ذات جانتے ہیں سینٹ کے چےئر مین کے لئے چلاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا

کہ ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کی برانچ کے اجراء سے شہر اقبال کے باسیوں کو چند منٹ کی پراسس پر پاسپورٹ جمع کرنے کی سہولت میسر آئے ہے اس سہولت کیلئے صارفین سے اضافی چارجیز وصول کئے جائیں گے لیکن اس پاسپورٹ کے حصول کیلئے شہریوں کو ایجنٹوں سے نجات ملے گے ۔

وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سینیٹ کے چیئرمین کیلئے رضا ربانی کے نام پر اعتراض ، آصف علی زرداری کی مفادانہ سوچ کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جیالوں اور پارٹی کے وفاداروں کی بجائے اپنی ذات کے وفاداروں کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…