اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا، ہماری ہماری خواہش ہے کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنے ،ہماری جماعتیں آج کل صوبائی پارٹیاں بن چکی ہیں ضرورت وفاقی پارٹیوں کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان سے امیدوار کیلئے عمران خان کی جانب سے نامزدگی پر ان کے مشکور ہیں،
ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ماضی میں بلوچستان کیلئے کئے گئے اقدامات جن میں 18ترمیم ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور این ایف سی ایوارڈ پر ان کے شکر گزار ہیں،ہم عمران سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمارے پینل کی سپورٹ کیلئے پی ٹی آئی کے سینیٹرز ہماری حمایت کریں، ہم مولانا فضل الرحمان ، میر حاصل بزنو سے اس معاملے پر بات کریں گے۔ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان سے امیدوار کیلئے عمران خان کی جانب سے نامزدگی پر ان کے مشکور ہیں، پیپلز پارٹی کے اپنے امیدوار کے باوجود بلوچستان کیلئے نامزدگی پر میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا مشکور ہوں، ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ماضی میں بلوچستان کیلئے کئے گئے اقدامات جن میں 18ترمیم ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور این ایف سی ایوارڈ پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمارے پینل کی سپورٹ کیلئے پی ٹی آئی کے سینیٹرز ہماری حمایت کریں، ہم مولانا فضل الرحمان ، میر حاصل بزنو سے اس معاملے پر بات کریں گے، ہم فاٹا کے دوستوں سے بھی درخواست کریں گے کہ ہماری سپورٹ کریں، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنیں گے، ہماری ہماری خواہش ہے کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنیں، فاٹا کے حالات بھی بہت خراب رہے ہیں، ہمارے تمام سینیٹرز وزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کو سپورٹ کریں گے، بلوچستان میں بہت احساس محرومی ہے، ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ(ن) لیگ کا امیدوار چیئرمین سینیٹ بنے، ہماری جماعتیں آج کل صوبائی پارٹیاں بن چکی ہیں جبکہ ضرورت وفاقی پارٹیوں کی ہے۔