جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ملکی دفاع ناقابل تسخیر،پاکستان نے اپنے خطرناک ترین میزائل کا تجربہ کرلیا،میزائل کی حیرت انگیز خصوصیات منظر عام پر آگئیں

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نیوی نے ساحلی علاقے میں کی جانے والی ایک تربیتی مشق کے دوران سطح زمین سے فائر کیے جانے والے ایک اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل نے اپنے مقررہ راستے سے گذرتے ہوئے سمندر میں موجود اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اور پاک بحریہ کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے

بحر ہند میں سیکیورٹی کے تبدیل ہوتے ہوئے ماحول اور اس حوالے سے پاک بحریہ کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ مادر وطن کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی انتھک محنت اور خلوص نیت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیو ی علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے سمندری حدود میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔ وائس چیف آف نیول اسٹا ف نے میزائل فائرنگ کے اس کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے تمام افسروں اور جوانوں بالخصوص میزائل یونٹ کے عملے کی تعریف کی جن کی انتھک محنت اور عزم مصمم کی بدولت یہ تجربہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…