اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںپیراگون ہائوسنگ سوسائٹی معاملے کی سماعت ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیش، سعد صاحب ہن دسو جو کچھ اخبارات وچ کہندے ہو، سارا شہر کہتا ہے کہ پیرا گون آپ کی ہے آپ کہتے ہیں کہ نہیں ہے ، بیان حلفی جمع کرادیں، چیف جسٹس کی سعد رفیق کو ہدایت، نہ کسی ٹوئن ٹاور سے تعلق ہے نہ کسی ہائوسنگ سکیم کا مالک ہوں،
میڈیا ہائوسز میرے خلاف اسپانسر پروگرام کر رہے ہیں،کبھی مجھے ٹوئنز ٹاور اور کبھی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک بنا دیا جاتا ہے، بزنس پوٹنشل عدالت میں جمع کرا دی، تحریری جواب بھی دیدیا،میرے خلاف قیاس آرائیوں، افواہوں اور میڈیا ٹرائل کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، عدالت پیشی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںپیراگون ہائوسنگ سوسائٹی معاملے کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے سعد رفیق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سعد صاحب ہن دسو جو کچھ اخبارات وچ کہندے ہو!خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نہ کسی ٹوئن ٹاور سے تعلق ہے نہ کسی ہائوسنگ سکیم کا مالک ہوں۔ سعدرفیق کے جواب پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سارا شہر کہتا ہے کہ پیرا گون آپ کی ہے آپ کہتے ہیں کہ نہیں ہے ، بیان حلفی جمع کرادیں۔ پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نہ کسی ٹوئن ٹاور سے تعلق ہے نہ کسی ہائوسنگ سکیم کا مالک ہوں،میڈیا ہائوسز میرے خلاف اسپانسر پروگرام کر رہے ہیں،کبھی مجھے ٹوئنز ٹاور اور کبھی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک بنا دیا جاتا ہے، بزنس پوٹنشل عدالت میں جمع کرا دی، تحریری جواب بھی دیدیا،میرے خلاف قیاس آرائیوں، افواہوں اور میڈیا ٹرائل کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، پیر کے روز عدالت کی ہدایت پر بیان حلفی بھی جمع کروا دیا جائے گا۔