اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ، ڈاکٹر شاہد مسعود نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا، اپنا مقدمہ نہیں لڑنا چاہتا، آئندہ محتاط رہوں گا، عدالت کو داخل جواب میں یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل ازخود نوٹس کی کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ اپنے جواب میں ڈاکٹر شاہد مسعود
کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے بینک اکائونٹس اورعمران کے با اثر افراد کے ساتھ تعلقات بارے معلومات ملیں جس پر میں بطور والد جذباتی ہو گیا تھا ، ڈاکٹر شاہد مسعود کا عدالت میں داخل اپنے جواب میں کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کے ممبرز کا انتخاب عدالت نے کیا ، سچائی پتہ چلانے کا مینڈیٹ بھی عدالت نے کمیٹی ممبرز کو دیا۔ انکوائری کمیٹی رپورٹ کی تردید نہیں کرتا ، کمیٹی فائنڈنگز سچی ہیں یا جھوٹی اس حوالے سے بات نہیں کر سکتا۔ اپنا مقدمہ نہیں لڑنا چاہتا، یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ گفتگو میں محتاط رہوں گا۔